نجی ایئرلائن فلائی جناح میں ایک اور نئے طیارے کا اضافہ

فلائی جناح میں طیاروں کی تعداد بڑھ کر6 ہوگئی اورمزید 3 طیارے آئندہ آنے والےعرصے میں فضائی بیڑے میں شامل ہوں گے


آفتاب خان December 21, 2024
فلائی جناح کے طیاروں کی تعداد 6 ہوگئی—فوٹو: ایکسپریس

کراچی:

نجی ایئرلائن فلائی جناح میں ایک اور نئے طیارے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سستے ترین کرایوں کی حامل ملکی نجی ائیرلائن میں شامل نئے ائیربس 320 ساختہ طیارے کے ذریعے کراچی-اسلام آباد کی پرواز 670 آپریٹ کی گئی اور یہ طیارہ 15 دسمبر کو جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا سے کراچی پہنچا تھا۔

 نیا طیارہ ائیر لائن کے لوگو اور پینٹ کے بعد پاکستان لایا گیا، 2سال قبل قائم کی گئی فلائی جناح ملکی اور غیرملکی 11 منزلوں پر پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ فلائی جناح میں طیاروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر6 ہوگئی اورمزید 3 طیارے آئندہ آنے والے عرصے میں فضائی بیڑے میں شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |