ہسپانوی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ پروٹین سے بھرپور بتائی جانے والی اکثر غذائی اشیاء دراصل چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا کہ پٹھوں کو مضبوط اور لچک دار بنانے کا دعویٰ کرنے والی یہ غذائیں، ممکنہ طور پر صارفین کے وزن میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
مطالعے میں محققین نے 500 سے زائد اشیاء کا جائزہ لیا، جس کے بعد انہوں نے ہر 10 میں سے ایک شے حقیقی طور پر صحت مند پائی۔
ایک چوتھائی اشیاء سے زیادہ کی مقدار چینی اور سیرشدہ چکنائی سے بھرپور تھیں جبکہ 20 فی صد اشیاء مصنوعی مٹھاس رکھتی تھیں۔
میگیول ہرنینڈز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ صارفین ان غذاؤں کو صحت مند سمجھتے ہیں جن میں پروٹین کے ہونے کا دعویٰ ہوتا ہے۔ یہ نقطہ نظر غلط ہے۔ صارفین ممکنہ طور پر ان غذاؤں میں موجود دیگر اجزاء کے صحت پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ نہیں ہوتے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے 561 ایسی غذاؤں کا معائنہ کیا جن کا دعویٰ تھا کہ ان میں پروٹین ہیں۔ ان غذاؤں میں پودوں پر مبنی گوشت کے متبادل (68.2 فی صد)، اسنیک بار (35.3 فی صد) اور ہائی پروٹین دہی یا میٹھی ڈیئری اشیاء (21.3 فی صد) شامل ہیں۔