شوہر کا طلاق پر بیوی سے انوکھا انتقام، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

بھارت میں عدالت نے ایک شخص کو طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ کو نان نفقے کی مد میں دو لاکھ روپے دینے کا حکم دیا


ویب ڈیسک December 22, 2024

بھارت میں ایک شخص نے طلاق کے بعد بیوی کو نان نفقے کے مد میں فراہم کی جانے والی رقم کی ادائیگی کا انوکھا انداز اپنا لیا۔

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ کو نان نفقے کی مد میں دو لاکھ روپے دینے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے 37 سالہ شخص 80 ہزار روپے مالیت کے 2 اور 1 روپے کے سکّوں سے بھرے دو سفید تھیلے لے کر پہنچ گیا۔

 

رقم موصول ہونے کے بعد پریزائڈنگ جج نے اس شخص کو ان سکّوں کو کرنسی نوٹوں سے بدلنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد اس نے عدالتی حکم کو پوراکرتے ہوئے رقم کو نوٹوں کی صورت جمع کروایا۔

عدالت نے سابق شوہر کو بقیہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے جلد از جلد جمع کرانے کی بھی تلقین کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |