سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کے نتائج جاری

ایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 42.59 فیصد اور بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 49.90 فیصد رہا


دعا عباس December 22, 2024
فوٹو: فائل

کراچی:

آئی بی اے سکھر نے سندھ بھرمیں منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج اعلان کردیا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروس نے بتایا کہ مطابق 8 دسمبر کو سندھ بھر میڈیکل، ڈینٹل کالج اورجامعات میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا اورعدالتی احکامات کی روشنی میں ایم ڈی کیٹ 2024 آئی بی اے سکھر کے تحت منعقد ہوئے۔

آئی بی اے سکھر سے جاری نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 42.59 فیصد اور بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 49.90 فیصد رہا۔

ایم ڈی کیٹ 2024 کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت لیا گیا، ایم ڈی کیٹ 2024 میں مجموعی طور پر 38 ہزار 684 امیدواروں نے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی، میڈیکل، ڈینٹل کالج اور جامعات کے داخلہ ٹیسٹ میں 32 ہزار 208 امیدوار حاضر ہوئے جبکہ 6,476 غیر حاضر رہے۔

آئی بی اے سکھر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے دوران 5 نقل کے کیسز اور 3 جعلی امیدواروں کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد نمبرز مقرر کیے تھے، سندھ بھر سے مجموعی طور پر 13 ہزار 718 امیدوار ایم بی بی ایس اور 16 ہزار 72 بی ڈی ایس کے لیے کامیاب رہے۔

نتائج کے مطابق پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ سے 36.19 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس اور 43.56 فیصد بی ڈی ایس میں کامیاب رہے، پبلک اسکول حیدرآباد میں ایم بی بی ایس کے لیے کامیابی کا تناسب 41.44 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 47.93 فیصد رہا۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں 36.32 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس اور 43.32 فیصد بی ڈی ایس میں کامیاب ہوئے، قائدِاعظم یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ سے ایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 34.58 فیصد اور بی ڈی ایس میں 41.62 فیصد رہا۔

آئی بی اے پبلک اسکول سکھر سے 38.01 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس اور 44.4 فیصد بی ڈی ایس میں کامیاب ہوئے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں 52.92 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس اور 60.92 فیصد بی ڈی ایس کے لیے کامیاب رہے، جامعہ کراچی میں ایم بی بی ایس کے لیے کامیابی کا تناسب 53.93 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 62.72 فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |