کراچی، لانڈھی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں رکھی گئی نوجوان بیٹی بازیاب

اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں مگر والدین نے انکار کر دیا ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے فردوس چالی لانڈھی کے علاقے میں قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدین کے گھر سے مبینہ حبس بے جا میں رکھی گئی بیٹی کو برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق مغویہ لڑکی کی شناخت 21 سالہ ناز فاطمہ  ولد نیاز حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جسےئ اس کے والدین نے مبینہ طور پر گھر میں بند کر رکھا تھا۔

مغوی کی فریاد پر پولیس نے دادی، ماں، والد، چچا اور ایک پڑوسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

مغوی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اسٹاف نرس ہے اور اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں، مغوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرے والدین میری پسند کے لڑکے سے شادی نہیں کروا رہے تھے۔

پولیس کو اپنے بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے بال کاٹ دیے۔

پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story