چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کو کوئی نقصان کیوں نہیں ہوا؟

پی سی بی کے سخت موقف پر! سابق بھارتی کرکٹر بھی حیران


ویب ڈیسک December 22, 2024

چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اضافی معاوضے کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 4.5 ملین ڈالر (تقریباً 38.2 کروڑ روپے) ملنے کی توقع ہے۔


سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل کے انتظام سے پی سی بی کو مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، آئی سی سی پاکستان کو غیر جانبدار مقامات پر میچز کے انعقاد کیلئے معاوضہ دے گا، جس میں اضافی اخراجات بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر اضافی فراہم کرے گا تاکہ ملک سے باہر بھارتی ٹیم کے میچز کی میزبانی کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔ ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل پر ہونے سے پاکستان کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، درحقیقت اس بار پی سی بی زیادہ فائدہ حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ہائبرڈ ماڈل کے اضافی اخراجات پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

آکاش چوپڑا نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے جاتی تو وہ انکے لئے یادگار ہوتا کیونکہ میرا ذاتی تجربہ حیرت انگیز تھا، وہاں کے لوگوں نے ہمیں شاندار انداز میں خوش آمدید کہا، جو شاید میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا،  افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا، فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کا میچ کب ہوگا؟ چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کو فائنل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کب ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے پہنچنے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل وینیو کا فیصلہ آج اتوار تک ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |