کراچی میں پانی بحران کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، کورنگی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ سیل

غیر قانونی پانی کے کاروبار میں ملوث ملزم نعمان ولد منیر احمد گرفتار


اسٹاف رپورٹر December 22, 2024

کراچی:

کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے بعد واٹر بورڈ اور پولیس نے چکرا گوٹھ کورنگی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کو سیل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کراچی میں جاری حالیہ پانی کی قلت کے باعث واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہمراہ تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے چکرا گوٹھ کورنگی نمبر ایک میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کی۔

واٹر بورڈ اور پولیس نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کو سیل کرکے غیر قانونی پانی کے کاروبار میں ملوث ملزم نعمان ولد منیر احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن میں رفیق، عبداللہ کوریجو اور احمد شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزم اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے خلاف ہفتہ کو جماعت اسلامی نے 15 مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے نیپا اور حسن اسکوائر سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کے وال کھول دیے تھے جس سے ہزاروں گیلن پانی ضائغ ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں میں پانی نہیں آرہا تو ٹینکر مافیا کو پانی کیسے مل رہا ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |