بارڈر گواسکر ٹرافی؛ کوہلی کے بعد جڈیجا بھی صحافی سے الجھ پڑے 

دورہ آسٹریلیا بھارتی کرکٹرز کو راس نہ آیا


ویب ڈیسک December 22, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا مشکلات کے بھنور سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا، آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی کوہلی کے بعد صحافیوں سے الجھ بیٹھے۔


میلبرن ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے آسٹریلوی میڈیا کے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

آسٹریلوی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جڈیجا نے انگریزی میں سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا جبکہ ہندی میں آئے جب ہندوستانی میڈیا کے ارکان سے گفتگو جاری رکھی۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جڈیجا کے ساتھ بات چیت کا انٹرویو بھی محض ہندوستانی میڈیا کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا گیا۔

ادھر بھارت کے میڈیا نے اپنے کھلاڑی کی سپورٹ میں کہا کہ پریس کانفرنس کا انعقاد صرف ہندوستانی میڈیا کیلئے کیا گیا تھا البتہ اس میں آسٹریلوی صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انکے سوال جواب کا سیشن نہیں رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بیوی کا بطور پرستار ’محبت بھرا جذباتی خط‘

قبل ازیں گزشتہ دنوں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر غصہ ہوگئے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

ویرات کوہلی کی ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث ہوئی جس میں کوہلی کا کہنا تھا کہ میرے ہمراہ فیملی ہے، آپ بغیر اجازت ویڈیو نہیں بنا سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |