اے این پی کے سابق رہنما بشیر احمد بلور کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
سابق سینیئر صوبائی وزیر اور اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، بشیر احمد بلور 2012 میں خود کش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی 12 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
بشیر احمد بلور نے شدت پسندی کے خلاف توانا آواز بلند کی، اس وقت دہشت گردوں کارروائیاں جا رہی تھیں اور انھیں دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار دھمکیاں ملیں جبکہ خودکش حملے بھی ہوئے لیکن انہوں نے جواں مردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔
بشیر احمد بلور 22 دسمبر 2012 کی رات ڈھکی نعل بندی میں خودکش حملے کا نشانہ بنے جس میں ان کے پرسنل سیکرٹری نور بابو سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارہ سال گزرنے کے بعد بھی مرحوم بشیر احمد بلور کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے، قیام امن کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف بشیر بلور نے جو قربانیاں دیں انھیں ’’شہید امن‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ بشیر احمد بلور کے بیٹے ہارون بلور بھی 2013 کے انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔