کلرکہار؛ موٹروے پر 49مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی

بس رحیم یار خان سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی

راولپنڈی:

کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

Load Next Story