پاکستان کی میزبانی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز کی میزبانی دبئی کا نام فائنل کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کو کوئی نقصان کیوں نہیں ہوا؟
گزشتہ روز ممکنہ شیڈول شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کا میچ کب ہوگا؟ چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ ٹائم پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق معاملات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ سمیت تمام ٹورنامنٹس میں 2027 تک نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گی۔