لاہور پولیس کا چھاپا، جعلی پولیس اہلکار، خطرناک شوٹرسمیت 37 ملزمان گرفتار
برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے جعلی پولیس اہلکار، مبینہ خطرناک شوٹرسمیت 37 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان نجی فام ہاؤس پر پابندی کے باوجود لیٹ نائٹ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے، چھاپے کے دوران رقص و شراب کی محفل سے خطرناک شوٹر ارسلان عرف بابو کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق محفل میں شامل جعلی پولیس اہلکار جاوید بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے، پولیس نے ایکسائز کے اہلکار کو شراب کی سپلائی لانے والی گاڑی سمیت گرفتار کیا، ملزمان ڈانس پارٹی میں مست اور سر عام شراب اور اسلحہ کی نمائش ہر رہے تھے۔
حکام کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 4 پسٹل دو رائفلیں اور درجنوں شراب کی بوتلیں اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان میں عبداللہ، یسین، عرفان، ارسلان، عبداللہ، عبدارشید، عبدالرحمان، فاروق، بلال، واصل سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،غیر قانونی حرکات میں ملوث جیل کی ہوا کھائیں گے۔