چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو؛ چیئرمین پی سی بی کی شیخ النہیان سے ملاقات

دبئی کا نام ہائبرڈ ماڈل کیلئے فائنل ہوگیا، ذرائع


محمد یوسف انجم December 22, 2024

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا معاملہ پاکستان اور یو اے ای کی درمیان طے پاگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے گزشتہ شب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی  یواے ای کرکٹ بورڈ کے سربراہ  شیخ النیہان سے ملاقات ہوئی جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر نیوٹرل وینیو کیلئے دبئی اسٹیڈیم کو فائنل کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں میں آسانی پر بھی بات کی گئی، دوسرے لاجسٹک ایشوز پر بھی پی سی بی اور آئی سی سی کی معاونت پر زور دیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ دبئی کا نام ہائبرڈ ماڈل کیلئے فائنل ہوگیا، ذرائع

شیخ النہیان نے پی سی بی چیئرمین کو تمام معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، نیوٹرل مقام کیلئے پی سی بی نے ڈھاکہ بنگلادیش کے ساتھ کولمبو اسٹیڈیم کیلئے بھی دونوں بورڈز سے بات کی تھی تاہم لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے اب یواے ای کو فائنل کیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کو کوئی نقصان کیوں نہیں ہوا؟

خیال رہے کہ شیخ النیہان تعطیلات کیلئے ان دنوں صوبہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں موجود ہیں۔
PCB chief Mohsin Naqvi (right) pictured alongside UAE Cricket Boards head Sheikh Nahyan bin Mubarak Al Nahyan. — Reporter

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |