چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو؛ چیئرمین پی سی بی کی شیخ النہیان سے ملاقات
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا معاملہ پاکستان اور یو اے ای کی درمیان طے پاگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے گزشتہ شب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی یواے ای کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النیہان سے ملاقات ہوئی جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر نیوٹرل وینیو کیلئے دبئی اسٹیڈیم کو فائنل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں میں آسانی پر بھی بات کی گئی، دوسرے لاجسٹک ایشوز پر بھی پی سی بی اور آئی سی سی کی معاونت پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ دبئی کا نام ہائبرڈ ماڈل کیلئے فائنل ہوگیا، ذرائع
شیخ النہیان نے پی سی بی چیئرمین کو تمام معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، نیوٹرل مقام کیلئے پی سی بی نے ڈھاکہ بنگلادیش کے ساتھ کولمبو اسٹیڈیم کیلئے بھی دونوں بورڈز سے بات کی تھی تاہم لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے اب یواے ای کو فائنل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کو کوئی نقصان کیوں نہیں ہوا؟