ٹیکسی اور ایمبولنس ڈرائیور ذہنی بیماری سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟

کچھ لوگ غیرشعوری طور پر اپنے دماغ کو ڈیمنشیا کے خلاف دفاع کی تہہ فراہم کرتے ہیں


ویب ڈیسک December 23, 2024

جب ہم ذہنی بیماری ڈیمنشیا کے بارے میں سنتے ہیں تو شاید کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ ٹیکسی یا ایمبولنس ڈرائیورز دوسروں کے مقابلے میں اس سے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔

لیکن افراتفری سے بھری سڑکوں پر گاڑی چلانا آپ کے دماغ کو آخر صحت مند کیسے رکھتا ہے؟

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ غیرشعوری طور پر اپنے دماغ کو ڈیمنشیا کے خلاف دفاع کی ایک تہہ فراہم کرتے ہیں اور یہ لوگ خاص طور پر ٹیکسی اور ایمبولنس ڈرائیور ہیں۔

جی ہاں یہ سچ ہے، ٹریفک سے بچتے بچاتے اور شہر کی بھول بھلیاں سڑکوں سے گزرنے والے لوگوں کے ذہن وقت کے ساتھ ساتھ صحت مند ہوجاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے متعدد مطالعات پر مبنی ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور دریافت کیا کہ ٹیکسی اور ایمبولینس ڈرائیوروں میں ڈیمنشیا سے موت کا خطرہ تقریباً سب کے مقابلے میں سب سے کم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام آبادی کا ڈیمنشیا سے مرنے کا خطرہ 1.69 فیصد ہوتا ہے جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں میں یہی خطرہ صرف 1.03 فیصد اور ایمبولینس ڈرائیوروں میں 0.74 فیصد ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا فرق ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ راستے کو یاد رکھنا اور زیادہ دیر تک ڈرائیونگ کرنا دماغی بیماری سے بہتر قوت مدافعت کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں