بچے کے نام پر میاں بیوی میں اختلاف شدت اختیار کرگیا، طلاق لینے عدالت پہنچ گئے

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ شوہر نے بچے کے نام رکھنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی


ویب ڈیسک December 23, 2024

بچے کا نام رکھنا ایک مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے خاص طور پر جب والدین آپس میں متفق نہ ہوں۔

ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جب ایک جوڑا اپنے بچے کا نام رکھنے پر شدید اختلاف کے بعد طلاق لینے عدالت پہنچ گیا۔

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ شوہر نے اپنے لڑکے کے نام رکھنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کا اہتمام اس کی 21 سالہ بیوی نے کیا تھا۔

تقریب میں نہ جانے کی وجہ یہ تھی کہ شوہر بیوی کے بتائے ہوئے نام سے راضی نہیں تھا جس نے بچے کا نام عدی رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

مہینوں کی بحث کے بعد شوہر اور بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ ججوں نے معاملے کو سلجھانے کیلئے کئی تجاویز پیش کیں جسے جوڑے نے مسترد کردیا۔

تاہم گزشتہ ہفتے والدین کو میسور کی سیشن کورٹ کے جج نے بلایا اور تین سالہ لڑکے کا نام آریہ وردھن رکھنے کا خوش اسلوبی سے فیصلہ طے پا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں