مصر میں قدیم سونے کی زبانیں اور ناخن دریافت

مختلف تعویذ اور جار بھی ملے ہیں جن میں را، آئسس، ہورس اور اوسیرس دیوتاؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 23, 2024

ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی میں مصر میں کھدائی کے دوران غیر معمولی نمونے دریافت کیے ہیں جن میں سونے سے بنی زبانیں اور ناخن شامل ہیں۔

مصری وزارت سیاحت اور نوادرات نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس کھوج کا اعلان کیا۔ یہ اشیاء البحناسہ میں آثار قدیمہ کے مقام سے ملی ہیں،جو گورنریٹ مینیا میں واقع ہے۔

حکام کا اندازہ ہے کہ یہ نمونے بطلیما کے دور کے ہیں جب مقدونیہ کے یونانیوں نے مصر پر 305 قبل مسیح سے 30 قبل مسیح تک کنٹرول حکومت کی۔

ایک پریس ریلیز میں وزارت سیاحت نے بتایا کہ مختلف تعویذ اور جار ملے ہیں جن میں را، آئسس، ہورس اور اوسیرس دیوتاؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے، اس کے علاوہ 13 انسانی زبانیں اور سونے کے ناخن بھی ملے ہیں۔

بارسلونا یونیورسٹی اور شکاگو یونیورسٹی کی طرف سے مشترکہ آثار قدیمہ کے مشن نے رنگین کندہ کاری اور تحریروں کے علاوہ دیگر منفرد آثار قدیمہ کے آرٹیفکیٹس کے ساتھ متعدد بطلیما کے مقبروں کو بھی دریافت کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں