شام میں ایرانی سفارت کار کا اہلکار فائرنگ میں ہلاک
شام کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی کار میں گھر سے روانہ ہوا تھا۔
ایرانی سفارت خانے کے ٹیکنیکل ممبر کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں گاڑی چھلنی ہوگئی۔
اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے شام کی عبوری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تاحال قتل کی اس واردات کے محرکات کا علم نہ ہوسکا اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔
یاد رہے کہ شام میں ایران کی حلیف بشار الاسد حکومت کا 24 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ باغی گروہوں نے کردیا جس کے بعد وہاں عبوری حکومت قائم کردی گئی۔