بھارتی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی میں طلبا ملوث نکلے؛ امتحان ملتوی کرانا چاہتے تھے

پولیس نے سائبر سیل کی مدد سے اسکول کو بم سے اُڑانے کی ای میل کرنے والے طلبا کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک December 22, 2024

بھارت میں آئے دن ہوائی اڈوں اور اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جسے اسکول کے طلبا نے ’موقع غنیمت‘ جان کر ایک کھیل رچایا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے تین اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ یہ دھمکیاں اسکول کے ای میل ایڈریس پر بھیجی گئی تھیں۔

پولیس نے تین اسکولوں میں ایک ساتھ بم سے اُڑانے کی دھمکیوں پر سائبر سیل سے مدد حاصل کی اور جلد ہی واقعے میں ملوث شرپسندوں تک پہنچ گئی۔

اسکولوں کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکیاں دینے والے وی پی این کا استعمال کر رہے تھے اس لیے سائبر سیل کو ان تک پہنچنے میں وقت لگا۔

وینکٹیشور گلوبل اسکول کو بھیجی گئی دھمکی اسکول میں پڑھنے والے دو بہن بھائیوں نے کی تھیں تاکہ امحانات ملتوی کرا سکیں۔

اسی طرح دیگر دواسکولوں کو بھیجی گئی دھمکیوں میں بھی اسکول کے طلبا ہی ملوث پائے گئے تھے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ آئے دن ہوائی اڈوں کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی آمیز ای میلز کا سُن کر یہ آئیڈیا آیا تاکہ امتحان کی تیاری میں مزید وقت مل جائے۔

ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہونے اور والدین کی جانب سے آئندہ ایسی حرکت نہ ہونے کا یقین دہانی کے بعد طلبا کو رہا کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |