چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا! بین اسٹوکس کی چھٹی 

بھارت کیخلاف سیریز اور آئی سی سی ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ہوں گے


ویب ڈیسک December 22, 2024

انگلینڈ نے دورہ بھارت اور پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔


انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اگلے برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئینز ٹرافی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ اور بھارت کیخلاف وائٹ بال دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب انگلش ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کو کوئی نقصان کیوں نہیں ہوا؟

بین اسٹوکس تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے کیونکہ وہ ہیمسٹرنگ کا شکار تھے جس کے باعث انہیں سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ دبئی کا نام ہائبرڈ ماڈل کیلئے فائنل ہوگیا، ذرائع

بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریز اور چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے انگلش ٹیم کی کپتانی جوز بٹلر کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |