پشاور: پشتخرہ میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،خیبرپختونخوا پولیس


ویب ڈیسک December 22, 2024
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے—فوٹو: فائل

پشاور:

خیبر پختونخواں کے دارالحکومت پشاور میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واردات پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پیش آئی۔


خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی طور پر واقعے میں پولیس نے بتایا تھا کہ واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

بعدازاں اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی 5 ہوگئی، واردات کے دوران 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ اس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں