پی ایس ایل10؛ فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروادیا گیا

شائقین کرکٹ کے ووٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی پرفارمنس بتائے گی


ویب ڈیسک December 22, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروادیا۔


بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شائقین کرکٹ کے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کریں گے۔

6کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی

سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کون سا کھلاڑی کس کیٹیگری میں؟

ٹورنامںٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پُرجوش شائقین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل  کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے مقصد پاکستان سپر لیگ سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے۔  

انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |