لاہور:
پنجاب وائلڈ لائف نے ڈیرہ غازی خان میں خزندوں کی غیرقانونی تجارت اور ان سے تیل نکالنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے سانپ اور صحرائی چھپکلی برآمد کر لیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سدرۃ المنتہیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12زندہ اور تین نایاب صحرائی لیزرڈ اور دو زندہ سانپ برآمد کرلیے۔
وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے ملزم کو 12ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ صحرائی لیزرڈ ان کے قدرتی مسکن میں آزاد کر دیے گئے۔
اسی طرح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف فیصل آباد نمرہ رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع فیصل آباد سے جنگلی پرندوں کے 2غیر قانونی شکاری گرفتار کر کے انہیں 32ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹا دیے۔