پی آئی اے کے بیڑے میں 11واں ایئربس نئے انجنوں کے ساتھ شامل

چند دنوں تک طویل عرصے سے گراؤنڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہو جائیں گے


ویب ڈیسک December 22, 2024

لاہور:

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں 11واں ایئربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ شامل کر لیا گیا۔

جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزئین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا۔

پی آئی اے کے آپریشل بیڑے میں اگلے چند دنوں کے دوران طویل عرصے سے گراؤنڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہو جائیں گے۔

فلائٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی۔

رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا ہے جو کہ مسافروں میں مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔

پروازوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کے پراڈکٹ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولیٹری، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کے یئے اٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں