تیسرا ون ڈے: صائم ایوب کی نصف سنچری مکمل

پاکستان کی پہلی وکٹ 1 رن پر گری تاہم صائم ایوب اور بابر اعظم نے بیٹنگ لائن کو سہارا دے دیا


ویب ڈیسک December 22, 2024
فوٹو فائل

تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور صائم ایوب نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 54 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو بڑھایا۔

صائم ایوب نے 16 اوور میں 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |