جان ریمبو نے ساس نشو بیگم سے اختلافات کا اعتراف کرلیا

ریمبو نے اپنی ساس کو یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے بات نہ مانی


ویب ڈیسک December 22, 2024

پاکستانی اداکارہ افضل خان المعروف جان ریمبو نے اپنی ساس نشو بیگم سے اختلافات کا اعتراف کیا ہے۔

جان ریمبو ایک پوڈ کاسٹ میں شریک تھے جہاں میزبان سے ان سے اہلیہ صاحبہ اور ساس نشو بیگم میں جاری اختلافات کے بارے میں سوال کیا۔

افضل خان نے اپنی خوش دامن سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہیں کسی کے سامنے ایسے گھر کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے ایسے ہی پھیلادی‘‘۔

تاہم جان ریمبو نے مسکرائے ہوئے یہ بھی کہا کہ رشتہ ماند نہیں پڑا ہے بس ذرا سی مٹی جمی ہوئی ہے جو دور ہوجائے گی۔ کوئی ایسی بات نہیں ہے، انہیں کچھ غلط فہمی ہے کچھ جو ٹھیک ہوجائے گی۔

اداکار نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل ماضی کی اداکارہ نشو نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی صاحبہ سے ملاقات کیے ہوئے 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہوگئی تھیں۔

بعدازاں ایک یوٹیوبر کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو نے انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی، جس پر وہ ناراض ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |