’بالی ووڈ میں ایک شخص نے اپنے کتے کا نام شاہ رخ خان رکھا ہوا تھا‘

فلمی انڈسٹری میں شاہ رخ خان کو ہکلا کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا جاتا تھا، مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ


ویب ڈیسک December 22, 2024

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلمی انڈسٹری میں شاہ رخ خان کو ہکلا کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان کی کئی سپرہٹ فلموں کے لیے گانے گانے والے ابھیجیت نے اداکار کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تعلقات اور اختلافات پر کھل کر بات کی۔

ابھیجیت نے بتایا کہ شاہ رخ کے لیے گانے گانے پر انہیں کئی اداکاروں اور لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

انہوں نے کہا :"کچھ لوگ شاہ رخ کے لیے میرا مذاق اڑاتے اور کہتے کہ ’ہکلے کے لیے گا رہا ہے۔‘ مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کیوں جل رہے ہیں۔"

ابھیجیت نے واضح کیا کہ شاہ رخ کے ساتھ ان کے اختلافات ذاتی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ نوعیت کے تھے۔ انہوں نے کہا: "میں نے شاہ رخ کو کبھی برا نہیں کہا، لیکن انڈسٹری میں کئی لوگوں نے ان کی توہین کی، یہاں تک کہ کسی نے اپنے کتے کا نام بھی شاہ رخ رکھا۔"

ابھیجیت کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے تھے کہ شاہ رخ سینئر ہونے کے ناطے دوستی کے لیے قدم بڑھائیں گے۔ تاہم، ایسا نہیں ہوا اور ابھیجیت نے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |