کراچی؛ محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ دفتر کا اچانک دورہ، شہریوں سے بات چیت

شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹس مل جائیں گے، محسن نقوی


آفتاب خان December 22, 2024
محسن نقوی نے شہریوں سے مسائل دریافت کیے—فوٹو: ایکسپریس

کراچی:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہر کے 24/7 پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا ڈیفنس میگا سینٹرکے اچانک دورے کیے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور ڈیفنس میں نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ کیا، پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل کے بارے میں پوچھا۔

محسن نقوی کو شہریوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آئے ہیں اور چند منٹ میں کام ہو بھی گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹس مل جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیے اور انہوں نے پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کے عملے سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹرز کے دورے کر رہا ہوں، کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔

محسن نقوی نے نادرا سینٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے احکامات بھی دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں