’’مہاتما گاندھی پاکستان کے بابائے قوم تھے، بھارت کے نہیں‘‘، بھارتی گلوکار

گاندھی کو بھارت کے بابائے قوم کہنا ایک غلط فہمی ہے۔ وہ پاکستان کے وجود کے ذمہ دار تھے، ابھیجیت بھٹا چاریہ


ویب ڈیسک December 22, 2024

معروف پلے بیک گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔

حالیہ دنوں شوبھانکر مشرا کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے مہاتما گاندھی اور میوزک لیجنڈ آر ڈی برمن کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آر ڈی برمن موسیقی کی دنیا کے بابائے قوم ہیں۔‘‘

ابھیجیت بھٹاچاریہ نے مہاتما گاندھی کو پاکستان کے بابائے قوم قرار دیتے ہوئے کہا، ’’بھارت پہلے سے موجود تھا، پاکستان بھارت سے الگ ہوا۔ گاندھی کو بھارت کے بابائے قوم کہنا ایک غلط فہمی ہے۔ وہ پاکستان کے وجود کے ذمہ دار تھے۔‘‘

ابھیجیت نے اپنے کیریئر میں آر ڈی برمن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، ’’آر ڈی برمن مہاتما گاندھی سے بڑے تھے۔‘‘ 

انہوں نے بتایا کہ برمن کی سرپرستی میں ان کی موسیقی کا سفر شروع ہوا اور انہیں پہلا موقع ایک بنگالی فلم میں آشا بھوسلے کے ساتھ گانے کا ملا۔

ابھیجیت نے بولی وڈ میں کئی یادگار گانے پیش کیے جن میں ’وعدہ رہا صنم‘ اور ’خود کو کیا سمجھتی ہے‘ شامل ہیں۔

اسی انٹرویو میں ابھیجیت نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے اختلافات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان سے عمر میں بڑا ہوں۔ وہ آکر مجھے گلے لگا سکتے تھے، لیکن لوگوں نے مجھے نظرانداز کرنا پسند کیا۔ مجھے غصہ نہیں بلکہ دکھ پہنچا۔‘‘

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں