کرم میں راستوں کی بندش؛ علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 50 بچے جاں بحق

کرم کے راستے کی بندش، انسانی المیہ بڑھنے لگا، حالات انتہائی خراب، اشیائے خوردونوش، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات ختم



خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں علاج کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اب تک 50 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم کا پشاور اور دیگر شہروں سے منقطع ہونے والا رابطہ انسانی المیہ کو جنم دینے لگا اور اشیائے خوردونوش کا اسٹاک ختم ہونے کے بعد لوگ آٹے‘ نمک چینی اور سبزیوں کے لیے بھی ترسنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں پارا چنار ٹل شاہراہ بارہ اکتوبر سے ہر قسم کی آمد و رفت اور ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کے باعث اپر کرم کو ڈھائی ماہ سے اشیائے خوردونوش کی کسی قسم کی سپلائی نہیں ہو رہی۔

کرم کے چار لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی علاقے میں محصور ہے، اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔

ایدھی فاﺅنڈیشن کے ذرائع کے مطابق علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اب تک 50 سے زائد بچے موت کی آغوش میں جا چکے ہیں جبکہ بینکوں میں پیسے نہ ہونے کے باعث شہر کی تمام اے ٹی ایم مشینیں بھی بند ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل بھی کہیں دستیاب نہیں اور بند ہونے والے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی تاحال نہیں کھل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں