معروف پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں نے چندی گڑھ کے کنسرٹ کے دوران دعویٰ کیا کہ انہیں ساتھی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر بلاک کیا ہوا ہے۔
ڈھلوں نے پنجابی میں کہا، "پہلے انسٹاگرام پر ان بلاک کرو، پھر بات کرو۔ میں تین سال سے محنت کر رہا ہوں اور کبھی کسی تنازع کا حصہ نہیں رہا۔"
دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اے پی ڈھلوں کے پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ کبھی بلاک نہیں تھے۔ دلجیت نے کہا، "میرے پنگے حکومت سے ہو سکتے ہیں، فنکاروں سے نہیں۔"
دلجیت نے اپنے اندور کنسرٹ میں انڈیپنڈنٹ میوزک سین کے اتحاد کی بات کرتے ہوئے کہا، "یہ انڈیپنڈنٹ میوزک کا وقت ہے۔ مشکلات آئیں گی، لیکن ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔"
چندی گڑھ میں ڈھلوں کے اس انکشاف کے باوجود، دلجیت نے اپنے اندور کنسرٹ میں اے پی دھلوں اور کرن اوجلا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دلجیت دوسانجھ کا دل-لومیناتی انڈیا ٹور 26 اکتوبر کو دہلی سے شروع ہوا اور 29 دسمبر کو گوہاٹی میں ختم ہوگا۔ وہ حال ہی میں 19 دسمبر کو ممبئی میں پرفارم کر چکے ہیں۔ دوسری طرف، اے پی دھلوں کا انڈیا ٹور بھی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔