دلجیت دوسانجھ نے اے پی ڈھلوں کو انسٹاگرام پر بلاک کیا؟ حقیقت سامنے آگئی
معروف پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں نے چندی گڑھ کے کنسرٹ کے دوران دعویٰ کیا کہ انہیں ساتھی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر بلاک کیا ہوا ہے۔
ڈھلوں نے پنجابی میں کہا، "پہلے انسٹاگرام پر ان بلاک کرو، پھر بات کرو۔ میں تین سال سے محنت کر رہا ہوں اور کبھی کسی تنازع کا حصہ نہیں رہا۔"
دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اے پی ڈھلوں کے پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ کبھی بلاک نہیں تھے۔ دلجیت نے کہا، "میرے پنگے حکومت سے ہو سکتے ہیں، فنکاروں سے نہیں۔"