اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلئے ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت ہوگا


ویب ڈیسک December 22, 2024
فوٹو ایاز صادق فیس بک

اسلام آباد:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔

اسپیکر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرہ اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پروزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سمیت حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، اراکین قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، نوید قمر، وفاقی وزرا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا (کے پی) علی امین خان گنڈا پور اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں