لاہور میں تین روزہ برائیڈل شو کا شاندار اختتام

شو میں پاکستان کے مشہور ماڈلز، اداکاروں اور گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے حاضرین کو محظوظ کیا


ویب ڈیسک December 22, 2024

لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والا تین روزہ برائیڈل شو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ 

شو میں پاکستان کے مشہور ماڈلز، اداکاروں اور گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ جگن کاظم، حریم فاروق، منوا سسٹرز، میکال ذوالفقار اور ماورا حسین سمیت ٹاپ ماڈلز نے رنگین اور تخلیقی ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے، جبکہ گلوکار علی ظفر نے اپنی آواز کے جادو سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

اس ایونٹ میں مختلف ڈیزائنرز نے اپنے جدید اور کلاسیکی امتزاج کے حامل ملبوسات پیش کیے، جنہوں نے ریمپ کو ایک آرٹ گیلری میں تبدیل کر دیا۔ زرق برق لہنگے، دیدہ زیب جیولری اور تخلیقی ڈیزائنز نے شو کی شان کو دوبالا کر دیا۔ ماڈلز کی پراعتماد واک اور شو کی پروڈکشن نے اسے ایک بین الاقوامی معیار کا ایونٹ بنا دیا۔

برائیڈل شو کے دوران صرف فیشن ہی نہیں بلکہ موسیقی کی دھنوں نے بھی شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ علی ظفر اور دیگر گلوکاروں کی جاندار پرفارمنسز نے شو کو یادگار بنا دیا۔

ایونٹ کے اختتام پر ڈیزائنرز اور آرگنائزرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فیشن شو نہیں بلکہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی ایک کوشش ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں