چابی کی نقل سے دوست کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

گاڑی 29 اکتوبر 2024 کو چوری ہوئی، ملزم نے واپسی کیلیے پانچ لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 23, 2024
فوٹو فائل

کراچی:

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چابی کی کاپی کی مدد سے اپنے ہی دوست کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عباس کو گرفتار کر کے 5 لاکھ روپے  تاوان کے لئے چوری کی گئی کار بر آمد کر لی۔

پولیس کے مطابق 29 اکتوبر  2024  کو مدعی مقدمہ نے  اپنی کار نمبر AMJ-665  چوری ہونے کی ایف آئی آر تھانہ سچل میں درج کرائی تھی جس کی تفتیش اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن کے سپرد کی گئی۔

اے وی ایل سی گڈاپ نے تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خفیہ معلومات  اور  تکنیکی ذرائع سے ملزم عباس کو گرفتار کر کے مزکورہ گاڑی بر آمد کرلی۔

ملزم نے سرقہ شدہ کار جیکب آباد بھیج کر اپنے ذرائع سے  واپس دلانے کے لئے اپنے ہی دوست سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے وصول کئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید  تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں