میڈیا سے جھگڑا، ویرات کوہلی کو ’’بدمعاش‘‘ قرار دیا جانے لگا

میلبورن آمد پر ایئرپورٹ سے باہر آنے پر کوہلی کی مقامی صحافیوں سے تکرار ہوگئی تھی


اسپورٹس ڈیسک December 23, 2024

کراچی:

معروف آسٹریلوی براڈ کاسٹر چینل 9 کے اسٹار ٹونی جونز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے واقعے کو ان کی بدمعاشی قرار دے دیا۔

میلبورن آمد پر ایئرپورٹ سے باہر آنے پر کوہلی کی مقامی صحافیوں سے تکرار ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ چینل نائن کے نیوز ریڈر ٹونی جونز نے کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بدمعاشی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

کوہلی نے اعتراض کیا تھا کہ کیمرہ مین نے ان کے بجائے ان کی فیملی کو فوکس کر رکھا تھا، انھوں نے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھے بغیر ان کی فلمبندی نہیں کر سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں