سول ملٹری سیٹلمنٹ سیاست، جمہوریت کے لیے زہر ہے،لیاقت بلوچ

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی نیت پر شک ہے،نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک December 23, 2024
بھارت سے تعلقات کی بحالی منظور نہیں، لیاقت بلوچ:فوٹو:فائل

لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ سیاست اور جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔

لاہور میں پارٹی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اچھا اقدام ہے لیکن ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہے؟ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی نیت پر شک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ کی سیاسی پراڈکٹ سیاست اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیاں قابلِ قبول نہیں، ریاست بھی آئین کی پابندی کرے۔


لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر کارکنان کو مبارکباد پیش کی، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکبادی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں