اللو ارجن کے گھر پر حملہ کرنے والے 6 افراد کو ضمانت مل گئی

ان یونیورسٹی طلبہ نے پشپا اسٹار کے گھر پر پتھر اور ٹماٹر بھی پھینکے تھے


ویب ڈیسک December 23, 2024

مشہور تلگو اداکار اور پشپا اسٹار الو ارجن کے گھر پر اتوار کی شام کو حملہ کرنے والے افراد کو ضمانت مل گئی۔

اداکار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے اور الو ارجن کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، حملہ آوروں نے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اس خاتون کے اہلخانہ کو دیا جائے جو فلم ’پشپا 2‘ کے پریمئیر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔

حیدرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا تھا تاہم اب ان میں سے 6 کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے جبکہ 2 زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ حملہ آور الو ارجن کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے گھر کے احاطے میں رکھے گملے توڑ دیے پتھر سے گھر پر وار کیے اور ٹماٹر بھی پھینکے۔

دوسری جانب الو ارجن پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیں گے اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی خود اٹھائیں گے جبکہ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مداح کی موت پر فلم کی پروموشن کے الزام پر الو ارجن جذباتی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ سنیما کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد حیدرآباد پولیس نے الو ارجن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد وہ 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کر کے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں