اداکار عمر عالم نے دورانِ پرواز خاتون کو پروپوز کردیا

عمر عالم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


ویب ڈیسک December 23, 2024

پاکستان شوبز کے اداکار اور رئیلٹی شو تماشا کے معروف کنٹسٹنٹ عمر عالم نے دوران پرواز اپنی خاص دوست کو شادی کی پیشکش کردی۔

عمر عالم کو ایک خاتون کے ہمراہ ایک نجی فلائٹ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے فلائٹ کے عملے کے تعاوم سے تمام  مسافروں کے سامنے اسے پروپوز کیا۔

خاتون سے محبت کا اظہار کرتے عمر عالم نے کہا کہ جب محبت کے اظہار کی بات آتی ہے تو انہیں شرمیلا انسان سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی وہ اس لمحے کو اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خاص بنانا چاہیں گے اور اسے پرپوز کریں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے خاتون کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں جس کو وہ قبول کرتے ہوئے شادی کیلئے ہاں کہہ دیتی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمر عالم کو جہاز میں اپنی منگیتر کو پروپوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک قابل قدر شو تھا تاہم فلائٹ مسافروں کے لیے بالکل غیر ضروری تھا۔

Umer Aalam’s High-Flying Proposal Sparks DebateUmer Aalam’s High-Flying Proposal Sparks Debate

 کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ تھا جس کا منصوبہ فلائی جناح نے اپنی ایئر لائن کی تشہیر کے لیے کیا تھا۔ جبکہ کچھ لوگوں نے دلیل دی کہ عمر عالم اپنی منگیتر کے ساتھ سفر کرکے اسلامی ریاست میں غلط مثال قائم کر رہا ہے۔

Umer Aalam’s High-Flying Proposal Sparks Debate

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عمر عالم کے اسٹارڈم پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروموٹ کیا جارہا ہے اور یہ اس اداکار کا عوام کی توجہ سمیٹنے کیلئے ایک طریقہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں