ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد کاروباری کو اے آئی پالیسی مشیر نامزد کردیا

وہ ٹرمپ انتظامیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلق پالیسی سازی کے لیے کام کریں گے۔


ویب ڈیسک December 23, 2024

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت کے طور پر نامزد کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سری رام کرشنن ٹیکنالوجی  کے حوالے  متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلق پالیسی سازی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے اور کرپٹو کرنسی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے نگران ڈیوڈ سیکس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ سری رام کرشنن اے آئی میں مسلسل امریکی برتری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

نومنتخب امریکی صدر نے لکھا کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق صدر کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ساتھ  مل کر کام کریں گے اور حکومت  کی اے آئی پالیسی کی تشکیل اور ہم آہنگی میں مدد کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں