جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستان کے معروف نعت خواں اور معروف شخصیت مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔