کراچی میں رواں سال کتنے شہری ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

جنوری سے اب تک 601 حادثات رونما ہوچکے ہیں، چھیپا فاؤنڈیشن

کراچی:

شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 771 افراد جاں بحق اور 8014 زخمی ہوئے۔

 مرنے والوں میں 601 مرد، 88 خواتین، 61 بچے اور 21 بچیاں شامل ہیں، اسی طرح زخمی مردوں کی تعداد 6714، زخمی خواتین کی 1064، زخمی بچوں کی 290 اور بچیوں کی 79 رہی۔

چھیپا فاؤںڈیشن کے مطابق رواں سال جنوری میں 69، فروری میں 51 ، مارچ میں 32، اپریل میں 51،  مئی میں 39، جون میں 59، جولائی میں 26، اگست میں 33، ستمبر میں 60، اکتوبر میں 53، نومبر میں 68 اور دسمبر میں اب تک 60 ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

Load Next Story