ٹانک میں دستی بم حملہ، دو پولیس اہل کار اور حوالدار زخمی

اندرون بازار سے حملہ آوروں نے دفتر پر دستی بم پھینکا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

تحصیل صافی کے علاقے شیخ بابا میں نامعلوم ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے. فوٹو؛فائل

ڈی آئی خان : ضلعی پولیس افسر ٹانک کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس سے دو پولیس اہل کار اور حوالدار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اندرون بازار سے حملہ آوروں نے دفتر پر دستی بم پھینکا، دستی بم داخلی  دفتر کے حفاظتی پکٹ پر لگا جس کے باعث حوالدار اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، ملزمان کے تعین اور ان کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی گئی جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Load Next Story