3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کا معاملہ، ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج  ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔


ویب ڈیسک December 23, 2024
گرفتاردہشتگرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز:فوٹو:فائل

اسلام آباد:

3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے  کے معاملے پر ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے معاملے کی سماعت ہوئی، ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج  ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔

رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید  نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اے ٹی سی عدالت نے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں