کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق ریکارڈ طلب

بتایا جائے درخواست گزاروں کو پینشن کی مد میں کتنی ادائیگی کی گئی, سندھ ہائی کورٹ کا کے ایم سی استفسار


ویب ڈیسک December 23, 2024
کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں تو شاہانہ خرچے کیوں کرتی ہے، سپریم کورٹ فوٹو:فائل

کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی اور درخواست گزاروں سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کے ایم سی کے مختلف شعبوں سے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی، ملازمین کا تعلق سٹی وارڈن اور سینیٹیشن اور دیگر شعبوں سے ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ملازمین 4 برسوں سے دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں، واجبات ادا نہیں کئے جارہے، ریٹائرڈ ملازمین بیمار ہیں، علاج معالجے کے لئے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کے ایم سی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملازمین کو پینشن ادا کی جارہی ہے، ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر مراعات کے اہل نہیں ہیں۔

عدالت عالیہ نے کے ایم سی اور درخواست گزاروں سے ریکارڈ طلب کرلیا اور ریمارکس دیے کہ بتایا جائے درخواست گزاروں کو پینشن کی مد میں کتنی ادائیگی کی گئی۔

عدالت نے درخواست کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے 3 ہفتوں بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں