اسلام آباد:
پاکستان بزنس کاؤنسل نے اضافی ٹیکسوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوانس برائے ڈپازٹ تناسب اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس نے بزنس کمیونٹی کو چیلینجز میں مبتلا کرگیا۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان بزنس کاؤنسل نے کہ ایڈوانس برائے ڈپازٹ تناسب بینکوں کی بیلنس شیٹ کو متاثر کررہا ہے، بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا اکھٹا ہونا سرمایہ کار کو پریشان کررہا ہے۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ سی وی ٹی سے ریونیو بھی کم حاصل ہوا اور سپریم کورٹ میں اسکے خلاف مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
پاکستان بزنس کونسل نے مشورہ دیا کہ محصولات کی شرح نمو کو بڑھانے کیلئے حکومت طویل المدتی حکمت عملی اپنائے، مالیاتی پالیسی کا جائزہ لیاجائے، ٹیکس کا بوجھ پہلے سے دینے والوں پر نہ ڈالاجائے۔