ڈرائیور نے میرے ہاتھوں میں دم توڑ دیا، ورون دھون دکھ بھرا واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
بھارتی اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ڈرائیور کی ان کی آنکھوں کے سامنے موت نے انہیں شدید صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔
حال ہی میں ورون دھون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک واقعہ ایسا پیش آیا تھا جس نے انہیں اندر سے کمزور اور افسردہ کردیا تھا جس کا گہرا اثر ان کی سماجی اور ذاتی زندگی پر پڑا یہاں تک کہ وہ 2 سال تک کوئی فلم نہ سکے۔
اداکار نے بتایا کہ ان کا ڈرائیور جو پچھلے 26 سالوں سے ان کیلئے کام کر رہا تھا اس کی اچانک موت نے ان کو گہرا صدمہ پہنچایا، ورون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو بچانے کی پوری کوشش کی اسے وقت پر اسپتال لے پہنچے جبکہ اسے سی پی آر بھی دیا تاہم وہ بچ نہ سکا اور ان کے باوؤں میں ہی دم توڑ دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ منوج کی موت کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت اور سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی شدید متاثر ہوئی کیونکہ اس ڈرائیور کو وہ بچپن سے دیکھ رہے تھے اور اس کے ساتھ ان کا ایک بہترین تعلق تھا۔
اپنے غم کو دور کرنے کے لیے اداکار نے رامائن اور بھگواد گیتا جیسی روحانی کتابوں کی طرف رجوع کیا۔ ورون نے بتایا کہ ان کتابوں نے انہیں اپنے جذبات پر قابو کرنے میں کس طرح مدد کی، اداکار کا کہنا تھا کہ ’یہ واقعات آپ کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں، لیکن آپ بےحرکت اور سماجی زندگی سے دور نہیں رہ سکتے اس لیے میں نے بھگواد گیتا، مہابھارت، اور رامائن کو پڑھنا شروع کیا، کیونکہ میرے پاس بہت سارے سوالات تھے۔‘