شہریوں کو اغوا کر کے تھانے میں قید رکھنے کا سلسلہ جاری
شہریوں کی بازیابی کے لیے تھانوں میں چھاپے،تھانہ کلفٹن سے شہری باز یاب،پولیس افسر غزالہ عدالت طلب
ISLAMABAD:
سیشن جج کے حکم پر شہریوں کو پولیس کی غیرقانونی حراست سے بازیابی کیلیے تھانوں میں چھاپے مارے گئے۔
تھانہ کلفٹن سے شہری باز یاب کیا گیا ، سی آئی ڈی گارڈن نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ڈی ایس پی نے رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی اور واٹر ٹینکر مالکان کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے خاتون نرگس کی درخواست پر ہیڈ بیلف مدثر حسین کی سربراہی میں تھانہ کلفٹن اور امیر خان کی درخواست پر سی آئی ڈی گارڈن میں چھاپہ مارنے اور مغویوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا ، سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف نے مذکورہ تھانے میں چھاپہ مارکر حوالات میں محبوس مغوی عاصم علی کو بازیاب کرکے رہا کردیا،اس موقع پر تھانے کا ریکارڈ چیک کیا گیا، مغوی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھی ، عدالتی عملے نے پولیس افسر مسماۃ غزالہ کو تمام ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔
دوسری جانب عدالتی عملے نے سی آئی ڈی گارڈن میں چھاپہ مارا ، ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ رات کی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران رات کو آئیں گے اور وہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ مغوی محمد مصطفی کو کہاں منتقل کیا ہے،ڈی ایس پی علی رضا نے درخواست گزار اور عدالتی عملے کو یقین دلایا کہ بے گناہ قرار دیے جانے پر فوری رہا کردیں گے تاہم اس کا واٹر ٹینکر مالک کے حوالے کردیا تھا ، قبل ازیں خاتون نے حبس بے جا کی درخواست میں اپنے بیٹے عاصم علی کی بازیابی کی استدعا کی تھی جبکہ امیر خان نے اپنے بیٹے واٹر ٹینکر ڈرائیور محمد مصطفٰی کی بازیابی کی استدعا کی تھی ۔