بلڈ پریشر کے مریض یہ دوا ڈاکٹر سے پوچھے بغیر ہرگز نہ لیں

کچھ لوگوں میں یہ گردے کے ذریعے خون کے بہاؤ کو شدید متاثر کر سکتا ہے


ویب ڈیسک December 23, 2024

بلڈ پریشر کی دوائیوں کے ساتھ بروفین کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ ان دونوں ادویات کا امتزاج پانی کی کمی کا شکار اور گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ 
 

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ بلڈ پریشر کی ادویات لیتے ہیں تو آپ کو بروفین لینے سے پہلے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر اسے مت خریدیں۔

ڈاکٹر سے رجوع کی تجویز اس لیے ہے تاکہ وہ آپ کے گردوں پر اس کے اثرات کی نگرانی کر سکیں۔ مزید برآں بروفین بلڈ پریشر کی دوائیوں کے اثرات کو بھی روک سکتا ہے لہذا ڈاکٹر کو آپ کے بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ضرورت ہوگی۔

بلڈ پریشر ادویات اور بروفین کے درمیان آخر یہ منفی تعلق کیوں ہے؟ یہ اس لیے کیونکہ گُردے خون کے بہاؤ کے لیے ہارمون جیسے مادے پروسٹیگلینڈن پر انحصار کرتے ہیں اور بروفین جسم میں پروسٹیگلینڈن کی سطح کو کم کرتی ہے۔ 

کچھ لوگوں میں یہ گردے کے ذریعے خون کے بہاؤ کو شدید متاثر کر سکتا ہے اور علامات میں گردے پر اچانک چوٹ آنا، پیشاب کا کم آنا یا معمول سے زیادہ پیشاب کرنا، بیمار ہونا، اُلٹی ہونا، ٹانگوں میں سوجن، پیٹ میں درد یا کمر کے بیچ میں درد ہونا شامل ہے. 

عام طور پر ڈاکٹروں کی جانب سے بروفین اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کی ایک ساتھ تجویز نہیں دی جاتی لیکن اگر کسی مریض کو ان دونوں کو استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو بروفین کو صرف چند دنوں کے لیے طبی نگرانی میں استعمال کرنا چاہیے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں