کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے، بیرسٹر سیف

2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لے معاہدہ کرے گا، مشیر اطلاعات کےپی


ویب ڈیسک December 23, 2024
عمران خان سے غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے، بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

پشاور:

حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدارامن کے لے معاہدہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصر کی سازشوں سے خبردار رہیں اور سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی، ادویات پہنچانے اور وہاں سے مریضوں کو نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر وقف ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، مریضوں اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت دی جا رہی ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ مزید پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل طور پر فعال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں